تازہ ترین
Home / اہم خبریں / یوم یکجہتی کشمیر کا مقصد ظلم و استبداد کے شکار کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنا مقصود ہے۔ ایم افضل چوہدری، صدر چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ

یوم یکجہتی کشمیر کا مقصد ظلم و استبداد کے شکار کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنا مقصود ہے۔ ایم افضل چوہدری، صدر چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ

کمالیہ (بیورو رپورٹ) 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کا مقصد ظلم و استبداد کے شکار کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنا مقصود ہے۔ کشمیر کی آزادی پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لئے نا گزیر ہے۔ کشمیریوں کو بھارتی انتہا پسند سرکار کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ کشمیریوں میں اب شہادت کا جذبہ سرائیت کر چکا ہے۔ حق خود ارادیت کشمیریوں کا وہ حق ہے جسے اقوام عالم میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے فورم پر تسلیم کیا جاچکا ہے۔ جس کے لئے آزادی حریت کے جذبہ سے اہل کشمیر میں لازوال قربانیاں دیں ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل کر کے خطے میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلا شبہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ اور ریاست کشمیر کے 27 اکتوبر1947 کے بھارت کے ساتھ جبری الحاق کو کشمیریوں نے کبھی بھی قبول نہیں کیا۔ تقسیم برصغیر سے آج تک بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر پر اپنا جبری تسلط قائم ہے۔ اور اس ضمن میں کشمیریوں نے اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے جو بے مثال قربانیاں دیں ہیں انہیں کسی بھی صورت میں رائیگاں نہیں کیا جا ئے گا۔ تقریب کے مہمان خصوصی معروف صحافی ملک ظفر اقبال اور سابقہ کونسلر زاہد حسین پپو نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی سالمیت اور بقاء کا معاملہ ہے۔ یہ ایک مسلمہ اور تلخ حقیقت ہے کہ کشمیری عوام اقوام عالم اور امت مسلمہ کے جس توجہ کے مستحق ہیں تا حال ان کو وہ توجہ حاصل نہیں ہو سکی۔ کشمیریوں کی نسل کشی کو 71 سال ہو چکے ہیں مگر عالمی برادری نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ لیکن بھارت قابض فورسز کے ذریعے کشمیریوں سے ان کا حق آزادی سلب نہیں کر سکتا۔ یاد رہے وہ وقت دور نہیں جب کشمیری اپنا حق خود ارادیت حاصل کر کے رہیں گے اور کشمیر آزاد ہو گا۔ کیونکہ کشمیری بھارت سے آزادی چاہتے ہیں اور پاکستان سے الحاق ان کی دِ لی خواہش ہے۔ تقریب میں سینئر ویب ایڈیٹر و صحافی ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، ساجد کمبوہ، محسن علی اور دیگر افراد نے شمولیت کی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے