ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرنے والے 17 اراکین کی اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسی اراکین کی رکنیت معطل کردی تھی۔ جس میں تاحال 17 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل ہے۔ صوبائی اسمبلی کا بدھ کے روز اجلاس شروع ہے جس میں معطل اراکین کی شرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
![]()