Home / اہم خبریں / میہڑ انڈس ہائی وے پر 2 مختلف روڈ حادثات میں ایک بچہ جانبحق 7 افراد زخمی

میہڑ انڈس ہائی وے پر 2 مختلف روڈ حادثات میں ایک بچہ جانبحق 7 افراد زخمی

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ انڈس ہائی وے پر 2 مختلف روڈ حادثات میں ایک بچہ جانبحق اور 7 افراد زخمی 2 کی حالت تشویشناک۔ تفصیلات کےمطابق میہڑ انڈس ہائی وے کولاچی موری پر رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم 8 سالہ بچہ اویس ولد منیر کھوسو جانبحق نعش گھر پہچنے پے کہرام بی سیکشن پوليس نے رکشہ کو تحویل میں لے لیا رکشہ ڈرائيور بچہ سید نزاکت شاہ بھی زخمی ہوا جبکہ میہڑ انڈس ہائی وے پر نانک رام رائيس مل کے قریب تیز رفتار کوچ کا موٹرسائیکل کار اور گدھا گاڑی کو ٹکر جس کے باعث وارہ کے مکین عبدالخالق چھٹو اور عاشق چھٹو میہڑ کے گاؤں سیدپور کے مکین نورنبی چانڈیو، امیر علی چانڈیو، قربان علی سولنگی اور روشن بروہی زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ پہنچایا گیا جہاں طبی امداد کے بعد لاڑکانہ منتقل کردیا گیا جبکہ نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں کے رابطے پر پولیس نے بتایا کوچ کا پیچھا کر کے دیوان سی این جی کے قریب تحویل میں لیا کوچ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے