ساہیوال/ چیچہ وطنی (رپورٹ: محمد منشاء محسن) علاقہ کسووال کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ، نوسرباز سینکڑوں شہریوں کے کروڑوں روپے لے کر غائب- ملک ندیم نے بائی پاس کسووال پر بابا فرید موٹر سائیکل لکی کمیٹی، رینٹ اے کار کی دوکان بنا رکھی تھی- گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کاروبار بھی کرتا تھا، نوسر باز میانوالی کا مستقل رہائشی تھا تفصیل کے مطابق عرصہ چار سال قبل ملک ندیم ولد غلام مصطفی نامی نوسر باز نے بائی پاس کسووال پر بابا فرید موٹرز اینڈ رینٹ اے کار کے نام سے دوکان بنائی۔جہاں وہ موٹر سائیکل لکی کمیٹی گاڑیوں کی خرید فروخت اور کمیشن پر سیلف ڈرائیو کے تحت شہریوں کی گاڑیاں کرایہ پر دیتا تھا۔
ملک ندیم نے ضمیر کالونی کسووال میں مکان خرید کر رہائش رکھی ہوئی تھی جبکہ زرائع کے مطابق وہ سودی کاروبار بھی کرتا تھا۔ لوگوں کو بھاری منافع کا لالچ دے کر رقم لیتا تھا۔ ملک ندیم نے علاقہ میں اپنا اعتماد قائم کرنے کے بعد 15 روز قبل ضمیر کالونی میں خریدا ہوا مکان فروخت کر دیا اور مورخہ 25 جنوری 2018 جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات سب کچھ سمیٹ کر غائب ہو گیا۔ جس سے اس نوسر باز کے متاثرین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اب صورت حال یہ ہے کہ پولیس تھانہ کسووال میں اس نوسر باز کے خلاف دی گئی درخواستوں اور دیگر زرائع سے پتہ چلا ہے کہ یہ شہریوں کو ایک محتاط اندازہ کے مطابق 12 سے 15 کروڑ روپے جس میں لوگوں کی قیمتی گاڑیاں اور نقد رقم کا ٹیکہ لگا کر فرار ہوا ہے جس کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ مبینہ طور پر اس نوسر باز کے حال ہی میں تبدیل ہونے والے سابق ایس ایچ او تھانہ کسووال سے قریبی تعلقات تھے اور یہ اسے تحفے تحائف بھی دیتا رہتا تھا۔ نوسر باز کے شناختی کارڈ پر اس کا پتہ،مکان نمبر c283 محلہ نادے خیل میانوالی درج ہے جبکہ اس کا مقامی پارٹنر رشید کاٹھیہ سکنہ 122سیون ای آر بھی اس کے ستھ ہی غائب ہے-
![]()
ساہیوال کے علاقے کسووال کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ، نوسرباز سینکڑوں شہریوں کے کروڑوں روپے لے کر غائب تصاویر: نوپ نیوز