Home / اہم خبریں / ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے درجہ حرارت منفی ڈگری تک گر گیا

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے درجہ حرارت منفی ڈگری تک گر گیا

کراچی (رپورٹ: محمد لاریب) ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے درجہ حرارت منفی ڈگری تک گر گیا۔ مانسہرہ، مری، مظفر آباد اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور پہاڑی علاقوں پر درجہ حرارت منفی ڈگری تک گر گیا۔ تفریحی مقامات شوگران میں اب تک 6 انچ اور ناران میں 8 انچ تک برف پڑ چکی ہے- مری اور گرد و نواح میں گزشتہ رات سے بارش کے بعد سردی بڑھ گئی۔ مظفرآباد شہر اور گرد و نواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے- وادی نیلم کے ضلعی ہیڈکوارٹر اٹھ مقام، شاردہ، کیل، وادی گریز، وادی شونٹر، رتی گلی اور وادی لیپہ کے بلند پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ بابو سر ٹاپ، بٹوگا ٹاپ اور نانگا پربت پر وقفے وقفے سے برفباری ہورہی ہے جب کہ چلاس شہر اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے