تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص سے دیگر چھوٹے بڑے اسٹیشن پر ڈیوٹی پر جانے والے ریلوے ملازمین روڈ ٹرانسپورٹ اور ٹرین بند ہونے سے شدید متاثر

میرپورخاص سے دیگر چھوٹے بڑے اسٹیشن پر ڈیوٹی پر جانے والے ریلوے ملازمین روڈ ٹرانسپورٹ اور ٹرین بند ہونے سے شدید متاثر

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن میرپور خاص زون کے صدر جاوید اقبال میمن، جنرل سیکریٹری محمد خلیل آرائیں، روی داس، عبدالقیوم عباسی، عبدالجبار آرائیں و دیگر ورکرز عہدیداران نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ میرپورخاص میں ڈیوٹی دینے والے اور دیگر چھوٹے اسٹیشن پر ڈیوٹی پر جانے والے ملازمین ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے ہیں۔ ڈیوٹی پر نہ پہنچنے پر ملازمین کو غیر حاضر کرنے کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ ہم اپنے مرکزی چیئرمین منظور رضی، مرکزی جنرل سیکریٹری محمد نسیم راؤ، ڈویژنل صدر غلام بٹ، ڈویژنل جنرل سیکریٹری وحید اسلم سے درخواست کرتے ہیں کہ اعلی حکام سے بات کرکے ملازمین کے اس مسئلے کو حل کروائیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

صومالیہ میں قزاقوں کے خلاف کارروائی 3 پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین)/صومالیہ کے ساحل پر قزاقوں کے قبضے میں موجود آئل ٹینکر ایم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے