Home / اہم خبریں / کورونا وائرس کے خلاف ضرورت پڑنے پر پی ایس پی کا ہر کارکن زمہ دار شہری کی طرح اپنی رضاکارانہ خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ سید مصطفیٰ کمال

کورونا وائرس کے خلاف ضرورت پڑنے پر پی ایس پی کا ہر کارکن زمہ دار شہری کی طرح اپنی رضاکارانہ خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ سید مصطفیٰ کمال

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی زمہ داری ہے کہ وہ بیک وقت ہر محاذ پر عوام کے مفادات کا تحفظ یقینی بنائے۔ جہاں حکومت کی وزارت صحت کرونا جیسی عالمی وباء سے لڑنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے وہیں وزارت برائے انسانی حقوق اس بات کو یقینی بنائے کہ پورے پاکستان میں کوئی شہری اس وباء میں روزی نہ ملنے کی وجہ سے خالی پیٹ نہ سوئے جبکہ حکومت کی معاشی ٹیم ابھی سے سر جوڑ کر بیٹھے کہ اس وباء سے نمٹنے کے بعد معیشت کو کیسے بحال کرنا ہے۔ وہ کونسی اشیاء ہیں جن کے ذریعے ملک میں فوری زرمبادلہ آ سکتا ہے۔ انڈسٹری کو کیا ریلیف فراہم کیا جاسکتا ہے اور لوگوں کو کیسے روزگار مہیا کیا جاسکتا ہے۔ روپے کی قدر مستحکم، قرضوں کی ادائیگی اور کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ پاک سرزمین پارٹی ہر طرح سے مشکل کے اس وقت میں عوام کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے ہر احسن اقدام کی حمایت کرتی ہے اور ضرورت پڑنے پر پی ایس پی کا ہر کارکن زمہ دار شہری کی طرح اپنی رضاکارانہ خدمات فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی کے 9 روزہ عرس کی تقریبات، علماء کرام کے روحانی و اصلاحی خطابات

حیدرآباد، (نوپ نیوز) سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی ٹرسٹ کے زیر اہتمام چیئرمین الحاج گلشن الٰہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے