Home / اہم خبریں / کیا ہم دو ہفتے خود کو سماجی رابطوں سے دور نہیں رکھ سکتے؟ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا اہم ویڈیو بیان

کیا ہم دو ہفتے خود کو سماجی رابطوں سے دور نہیں رکھ سکتے؟ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا اہم ویڈیو بیان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کیا ہم دو ہفتے خود کو سماجی رابطوں سے دور نہیں رکھ سکتے؟ سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کا اہم ویڈیو بیان جس میں ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پہلے روز سے عوام سے خود کو سماجی رابطے محدود کرنے کی درخواست کررہی ہے۔ چودہ روز کے لئے خود کو آئسولیشن میں رکھ کر اپنے اہل خانہ اور پورے صوبے اور ملک کو اس وباء سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ احتیاط نہ برتنے سے بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے ایک شخص کی لاپرواہی سے اسکی پوری فیملی کورونا کا شکار ہوگئی ہے۔ متاثرہ شخص نے اپنے سماجی رابطے منسوخ نہیں کئے تھے۔ وہ محفلوں میں جاتا رہا اور مارکیٹوں میں گھومتا رہا۔ کورونا سے لڑنے کا واحد حل آئسولیشن ہے۔ عوام کے تعاون کے بغیر حکومت تنہا کچھ نہیں کرسکتی۔ یہ خطرناک وباء بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ عوام خوف کا شکار ہوئے بغیر زیادہ سے زیادہ احتیاط برتے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی کے 9 روزہ عرس کی تقریبات، علماء کرام کے روحانی و اصلاحی خطابات

حیدرآباد، (نوپ نیوز) سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی ٹرسٹ کے زیر اہتمام چیئرمین الحاج گلشن الٰہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے