Home / اہم خبریں / گجرات کی تحصیل کھاریاں کے گاؤں پنڈی اعوان سے چوری ہونے والے مویشی لنگڑیال سے برآمد

گجرات کی تحصیل کھاریاں کے گاؤں پنڈی اعوان سے چوری ہونے والے مویشی لنگڑیال سے برآمد

گجرات (رپورٹ: ملک فیصل) گجرات کی تحصیل کھاریاں کے گاؤں پنڈی اعوان سے چوری ہونے والے مویشی لنگڑیال سے برآمد۔ پولیس تھانہ ککرالی نے کھوجی کی مدد سے 24 گھنٹوں کے اندر اندر مویشی برآمد کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پنڈی اعوان کی ہر دلعزیز شخصیت سابق کونسلر ملک نذیر احمد کے ڈیرے پہ بندھی بھینس اس کا بچھڑا اور کتا نامعلوم چور کھول کے لے گئے، پولیس تھانہ ککرالی کو اطلاع دی گئی پیشہ ور کھوجی کی خدمات حاصل کی گئیں جس نے آج صبح جانوروں کا کھرا اٹھانا شروع کیا  مسلسل کئی گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد بالاخر کھرا نواحی گاؤں لنگڑیال کے مضافات میں قائم ایک حویلی تک پہنچ کر رک گیا، کھوجی نے تسلی کر لینے کے بعد بتا دیا کہ مویشی اسی حویلی میں موجود ہیں پولیس پارٹی نے حویلی کے ایک کمرے میں بندھی بھینس اس کا بچھڑا اور کتا برآمد کر لیا اور مویشی چور سکنہ منڈی بہاؤالدین کو موقع پر گرفتار کر لیا ملزم کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے جو یہاں کھیتی باڑی کے کام پر مامور ہے اور اس حویلی میں اپنے بیوی بچوں سمیت رہائش پذیر ہے، پولیس تھانہ ککرالی نے مویشی چور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے