Home / اہم خبریں / الفیض اکیڈمی آف آرٹس کی جانب سے بلوچی اور براہوئی زبانوں میں ڈراموں کی ریکارڈنگ سبی اور ڈھاڈر میں کی گئی

الفیض اکیڈمی آف آرٹس کی جانب سے بلوچی اور براہوئی زبانوں میں ڈراموں کی ریکارڈنگ سبی اور ڈھاڈر میں کی گئی

کوئٹہ (رپورٹ: مناہل شہزادی) کوئٹہ سے نجی سطح پر الفیض اکیڈمی آف آرٹس کی جانب سے بلوچی اور براہوئی زبانوں میں ڈرامہ ریکارڈ کیا گیا جسکی عکس بندی سبی اور ڈھاڈر میں کی گئی، اب نجی سطح پر بھی بلوچی اور براہوئی زبانوں کو مزید پزیرائی دینے کے لیے الفیض اکیڈمی نے قدم اٹھایا ہے جب کہ ہر زبان میں نجی ٹی وی چینلز کام کر رہے ہیں اور بلوچستان میں دیگر صوبوں کی طرح نجی ٹی وی چینلز نہیں ہیں جس میں بلوچی زبان اور بلوچی تقافت کو قومی اور عالمی سطح پر اجاگر کیا جاۓ۔ الفیض اکیڈمی آف آرٹس مشہور لوک گلوکار فیض محمد بلوچ کے نام سے منسوب ہے ان کے پوتے ریاض احمد ساگر جو پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ کے مشہور فنکار اور رائٹر ہیں اس اکیڈمی کے چیئرمین ہیں۔ ان ڈراموں میں بلوچستان کے مشہور فنکاروں فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ ( فنکاروں میں شامل ہیں کہکشاں خان، نگہت صبا، رمضان عاجز، طاہر بلوچ، لالا انور، منظور صابر، نواز ساحل اور اقبال دہواد شامل ہیں۔ تمام فنکاروں نے ان ڈراموں کی عکسبندی میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاۓ ہیں۔ ڈراموں کے ڈائریکٹر ریاض احمد ساگر کا کہنا ہے ہم نے ڈرامے میں بہترین اداکاروں کو کاسٹ کیا ہے اور ڈراموں کے رائیٹر آغا ظفر نے بہترین لکھا ہے ان ڈراموں کو ان ناموں سے "آسودائی نہ سفر”، "واشالی اے سفر” ناظرین کو پیش کیا جاۓ گا اور اُمید کرتے ہیں کہ بلوچستان کے رہنے والوں کو یہ ڈرامے پسند آئیں گے۔ ہماری ٹیم کی یہ خواہش ہے کہ بلوچستان میں بھی بلوچی زبان میں ڈرامہ، تھیٹرز اور میوزیکل شوز ہوں تاکہ اندرون ملک اور بیرون ممالک کو بھی بلوچی زبان اور بلوچستان کی ثقافت کے بارے میں آگاہی حاصل ہو۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے