Home / اہم خبریں / صوبائی حکومت کی جانب سے مائنز رائلٹی، ٹیکسوں و فیسوں میں اضافے کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں۔ آل بلوچستان مائنز اونرز ایسوسی ایشن

صوبائی حکومت کی جانب سے مائنز رائلٹی، ٹیکسوں و فیسوں میں اضافے کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں۔ آل بلوچستان مائنز اونرز ایسوسی ایشن

کوئٹہ (رپورٹ: محمد حمیر قاضی) آل بلوچستان مائنز اونرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے صوبائی حکومت کی جانب سے مائنز رائلٹی، ٹیکسوں اور فیسوں میں اضافے کےفیصلوں کو مسترد کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف اعلی عدلیہ سے رجوع کرنے اور جمہوری احتجاج کے تمام ذرائع استعمال کرنے کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کو بلوچستان لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ جوکہ مقامی لوگوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔ وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس کی مد میں بھی مائنز اونرز پر کئی گنا اضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ٹیکسوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشنز واپس لے کر مائنز اونرز کی مشاورت سے فیصلے کریں۔ان خیالات کا اظہار آل بلوچستان مائنز اونرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں حاجی میر مدد خان سنجرانی، حاجی عبدالباسط لہڑی، چیرمین میر محمد یوسف نوتیزی، حاجی بشیر جان بارو زئی، میرجمیل جان سنجرانی، میراسماعیل مینگل، ملک رحمت اللہ نوتیزی، سلیم جان سیاپاد، میر اکرم خان سنجرانی، حاجی فتح محمد ایجباڑی، حاجی محبوب علی سنجرانی، برات خان اور پورے بلوچستان سے آئے ہوئے دیگر مائنز اینڈ منرلز اونرز بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان کےغریب عوام کے پاس پہلے سے ہی روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بلوچستان کے عوام ہزاروں کی تعداد میں ایران اور افغانستان میں محنت مزدوری کرکے بمشکل گزر بسر کر رہے ہیں، ان حالات میں بلوچستان کے اندر مائننگ ہی وہ واحد صنعت ہے۔جس سے ہزاروں لوگوں کا ذریعہ معاش وابستہ ہے۔ اسکے باوجود اس کی بندش یا پھر انھیں باہر کے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ہاتھوں فروخت کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ جسکے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ مائننگ پراسپیکٹنگ لائسنس کی فیس 40 ہزار سے بڑھا کر ٣ لاکھ روپے کردی ہے۔ جبکہ مائننگ لیز کی فیس 50 ہزارسے بڑھا کر 10 لاکھ روپے، رینول فیس 10 ہزار سے بڑھاکر 20 لاکھ، مائننگ لیز کی فیس 1 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے، ڈی مارکیشن فیس 35 ہزار سے بڑھاکر اڑھائی لاکھ روپے، لائسنس کے اجراء کے لیے فیس 15 سو سے بڑھا کر 5 ہزار روپے، ایکسپلوریشن لائسنس کی فیس 6 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے، منرل ڈپازٹ ری ٹینشن کی فیس 6 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے، نیلامی کی رجسٹریشن فیس 3 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے، سیکیورٹی ڈیپازٹ کی مد میں بینک گارنٹی فیس 20 لاکھ روپے سے بڑھا 40 لاکھ روپے، مائننگ لیز کی فیس 1 لاکھ سےبڑھا کر 5 لاکھ روپے، کوسٹل ایریاز میں پراسپیکٹنگ لائسنس کی فیس 5 ہزار روپے فی ایکڑ اور مائننگ لیز 10 ہزار روپے فی ایکڑ مختص کیئے گئے ہیں۔ جبکہ قیمتی پتھروں، دھاتوں اور بیس میٹل کی فیس بھی 5 فیصد سے بڑھا کر 6.5 فیصد کردی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نےانکم ٹیکس کی مد میں مائنز اونرز پر کئی گنا اضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔ جو قابل مذمت ہے۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ٹیکسوں میں اضافے سےمتعلق اپنے نوٹیفکیشنز واپس لے کر فیصلہ سازی میں مائنز اونرز کو شامل کریں۔ انھوں نے کہا کہ آل پاکستان مائنز اینڈ منرلز اونرز ایسوسی ایشن کا وفد آئندہ 2 روز میں کوئٹہ پہنچ رہا ہے جسکے بعد متفقہ طور پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے