ڈیرہ غازی خان (رپورٹ: انعام باری) تبادلے و تقرریاں ملازمت کا حصہ ہیں محنتی، لائق، قابل، فرض، شناس، دیانت دار آفیسر محکمہ کا اثاثہ، جھومر و فخر ہیں عہدے رب ذوالجلال کی طرف سے امانت ہیں روز محشر ہم سے ہماری زمہ داریوں کے متعلق باز پرس کی جائے گی اپنے فرائض مخلوق خدا کی خدمت و فائدے کیلئے بروئے کار لائیں آفیسرز و فیلڈ سٹاف کی شبانہ روز محنتوں و کاوشوں سے واپڈا کو منافع بخش ادارہ بنا دیا ہے صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ان خیالات کا اظہار ایس ای واپڈا عمران محمود اور عبدالغفار برمانی نے ایکسیئن واپڈا فرقان زکریا کی ویلکم پارٹی و ملک خورشید احمد کا تبادلہ ہونے پر الوداعی شیلڈ پیش کرنے کی پروقار تقریب میں ایس ای واپڈا ڈی جی خان سرکل عمران محمود، ڈویثرنل ریونیو آفیسر عبدالغفار برمانی نے سابق ایکسیئن ملک خورشید احمد کا تبادلہ ضلع مظفرگڑھ ہونے اور فرقان زکریا کی بطور کوٹ چھٹہ جام پور سرکل تعیناتی کے حوالے سے ویلکم پارٹی میں بطور مہمان خصوصی شرکاء سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ محنتی، فرض شناس، لائق و دیانت دار آفیسر کسی بھی محکمہ کا فخر، جھومر و اثاثہ ہوتے ہیں تبادلے و تقریاں ملازمت کا حصہ ہیں آپ جہاں بھی رہیں اپنے فرائض، صلاحیتیں و توانائیاں مخلوق خدا کی خدمت فلاح و بہتری کیلئے بروئے کار لائیں اور انسانوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں اللہ رب العزت نے ہمیں عہدے اختیارات بطور امانت عطاء کیے ہیں اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم کس طرح اپنے فرائض منصبی نبھاتے ہیں روز محشر بھی ہماری زمہ داریوں کے متعلق پوچھا جائے گا۔ انہوں نے کہا آفسیرز و فیلڈ و آفس سٹاف کی شبانہ روز کاوشوں سے واپڈا کو عوام دوست و منافع بخش ادارہ بنادیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایس ڈی اوز رانا اشتیاق احمد، عبدالخالق جروار، ایل ایس غلام مصطفیٰ بلوچ، مولیٰ بخش بزدار، جام اللہ ڈیوایا، ملک بلال احمد، مولانا ابوبکر عبداللہ، عبدالجبار خان، محمد حفیظ پھول، علی رضا زرگر، شہزاد احمد، حافظ محمد اقبال قریشی، محمد وسیم، ریحان لاشاری، شاہد اقبال ترک،عبدالغفار ڈینہ، ممتاز احمد، غلام عباس، محمد اشرف قریشی، ایم شہباز خان، ابرار حسین قریشی، سرفراز احمد قریشی، مفتی محمد عمر خان گورمانی، قاضی انعام باری، شوکت لاشاری، محمد اعظم واڈو، زبیر احمد، محمد نعیم اقبال، محمد جنید خان، دلشاد انجم ہاشمی سمیت دیگر موجود تھے۔
![]()