Home / اہم خبریں / کراچی یوتھ ہاکی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری، شازیب کی شاندار ہیٹ ٹرک، علی عامر ہاکی کلب کو چھ گول سے شکست دیدی

کراچی یوتھ ہاکی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری، شازیب کی شاندار ہیٹ ٹرک، علی عامر ہاکی کلب کو چھ گول سے شکست دیدی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی یوتھ ہاکی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری، شازیب کی شاندار ہیٹ ٹرک، علی عامر ہاکی کلب کو چھ گول سے شکست دیدی، علی عامر کلب جوابی طور پر ایک گول کرسکی، میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق نیازی تھے، انکے ہمراہ منظر شاہ ڈویژنل آفیسر سپورٹس، فیاض ہنجراء ریجنل چیئرمین ہاکی تھے پنجاب کے دورہ پر آئی ہوئی کراچی یوتھ ہاکی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری، نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل کراچی یوتھ ٹیم نے علی عامر کلب کو ایک کے مقابلہ میں چھ گول سے شکست دیدی، قلندر کی دھرتی کے باصلاحٰت کھلاڑی شازیب نے شاندار ہیٹ ٹرک سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح یاب کیا، میچ کا آغاز جارحانہ کھیل سے ہوا، کراچی یوتھ ٹیم کی جانب سے کھیل کے چوتھے منٹ میں ہی شازیب خان نے فیلڈ گول کے ذریعہ گول سکور کرکے یوتھ ٹیم کو برتری دلادی، کھیل کے ساتویں منٹ میں حماد ایاز، 14ویں منٹ میں حارث نصیر، کھیل کے 23 ویں منٹ میں شازیب خان، 41ویں منٹ میں حماد ایاز اور 53ویں منٹ میں شازیب خان نے گول سکور کرکے کراچی یوتھ ٹیم کو فتحیاب کیا، علی عامر کلب کی جانب سے واحد گول رابنا ولید نے کھیل کے 27ویں منٹ میں کیا، اس میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق نیازی تھے، انکے ہمراہ منظر شاہ ڈویژنل آفیسر سپورٹس، فیاض ہنجراء ریجنل چیئرمین ہاکی تھے، معزز مہمان خصوصی کا سٹیڈیم آمد پر شایان شان استقبال کیا گیا اور اس موقع پر ان کو کھلاڑیوں اور آفیشلز سے متعارف بھی کرایا گیا، معزز مہمان خصوصی نے کراچی یوتھ ٹیم کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھیل میں کراچی کا نام ایک شادار روایات کا مظہر ہے، اولمپین حنیف خان جیسی شخصیات اس کا بہترین ترجمانی کرتی ہیں، انہوں نے کھلاڑیوں کو ایسی آئیڈیل شخصیات کی پیروری کرنے کی نصیحت بھی کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے