کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کراچی ریجن کے کیبنٹ ممبران کی صدر نعیم عادل شیخ اور جنرل سیکرٹری ارشد جاوید کی سربراہی میں کراچی پریس کلب آمد، کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، جنرل سیکرٹری ارمان صابر اور پوری کیبنٹ ممبران کو پھولوں کے گلدستے اور مٹھائی کے ہمراہ مبارکباد پیش کی، وفد میں لیبر کراچی ریجن کے انفارمیشن سیکرٹری کاشف نظامی، نائب صدر فضل وہاب، ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق میر، جوائنٹ سیکرٹری راحیل علی خان، عزیز جدون، جہانزیب اسلم، راؤ مشتاق و دیگر شامل تھے، کراچی پریس کلب کے تمام منتخب ممبران سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے پوری صحافی برادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے نعیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ صدر امتیاز فاران سمیت تمام منتخب ممبران کی جیت ان کی محنتوں اور کاوشوں کا ثمر اور صحافتی برادری کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے، کراچی پریس کلب جمہوریت کی علامت ہے اور صحافی بھائیوں نے جمہوری نظام کے لیئے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ تمام ممبران صحافیوں اور میڈیا انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگوں کے مسائل کو حل کریں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک جمہوری روایات کی پاسدار جماعت ہے اورآزادی اظہار حق رائے پر یقین رکھتے ہیں، میڈیا کسی بھی معاشرے کا اہم ستون ہوتا ہے اور معاشرے میں میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا یہ عزم ہے کہ ڈاکٹر، صحافی، وکیل، انجیئنرسے لیکر ایک مزدور تک ہر کسی کے لیئے یکساں قانون ہو اور زندگی کی تمام بنیادی سہولیات سب کو دستیاب ہوں، حکومت مزدوروں کے لیئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیئے کوششیں کر رہی ہے کیونکہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیئے مزدور طبقہ بہت محنت کرتا ہے، مزدور چاہے کسی فیکٹری میں ہو، کارخانے میں ہو، کھیتوں میں ہو یا ملک کی شاہراہوں پر کام کر رہا ہو اس کے بنیادی حقوق کو محفوظ کرنے اور مسائل کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کے لیئے پالیسی پلان مرتب کررہے ہیں، بعد ازاں کراچی پریس کلب کے منتخب اراکین نے تحریک انصاف لیبر ونگ کراچی ریجن کے وفد کی آمد اور نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا بھی کیا۔
![]()