راجن پور (رپورٹ: انعام باری) جام پور کوٹ طاہر گھر کے قریب واقع نہر میں دوبچیاں گر کر جانبحق گھر میں کہرام مچ گیا، سیاسی، سماجی شخصیات کا اظہار افسوس، موضع کوٹ طاھر میں افسوسناک واقعہ میں غلام فرید چانڈیہ کی 3 سالہ بیٹی نبیلہ بی بی اور غلام فرید چانڈیہ کی 3 سالہ بیٹی مومنہ بی بی گھر کے قریب بہنے والی صاحباں نہر میں گر کر ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں، میتیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، سیاسی، سماجی، شخصیات حاجی غلام فرید خان چانڈیہ، سردار گلزار خان چانڈیہ ایڈووکیٹ، سابق کونسلر حاجی عبد الستار چانڈیہ، رانا اعجاز احمد، ملک نصراللہ جکھڑ،غلام شبیر میرانی، رانا عبدالقیوم، رانا محمد افضل، ثقلین عباس چھینہ، رانا محمد سلیم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
![]()