ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود کی شہید پولیس ہیڈ کانسٹیبل ریاض حسین کے گھر آمد، ضلعی پولیس سربراہ نے شہید کے لواحقین سے ان کی رہائش گاہ واقع پروآ پر تعزیت کی اور شہید کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود شہید ہیڈ کنسٹیبل ریاض حسین جو گزشتہ روز کلاچی کے قریب دہشتگردوں کی طرف سے دھماکہ اور فائرنگ میں شہید ہوگئے تھے کہ لواحقین سے تعزیت کرنے انکے گھر پروآ گئے اس موقع پر ڈی ایس پی پروآ سرکل افتخار علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ضلعی پولیس سربراہ نے شہید کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور انکے ورثاء کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے خیبر پختونخوا پولیس کی طرف سے کافی جوانوں نے شہادت کا جام پی کر ہمارے آنے والے کل کو محفوظ اور روشن بنایا ہے پوری قوم کو شہید کی قربانی پر فخر ہے۔ پولیس شہداء کی قربانیاں ہماری تاریخ میں سنہری حروف سے رقم ہیں۔ وہ قوم کے اصل ہیرو ہیں اور ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ انہوں نے شہید کے بال بچوں کی کفالت اور ہر قسم کی مدد و تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
![]()