Home / Home / سندھ حکومت کی کارکردگی زیرو ہے، صحافی عزیز میمن نے اسلام آباد آکر اپنی زندگی کو لاحق خطرات کے بارے میں بتا دیا تھا، ہم انصاف دلوائیں گے۔ حلیم عادل شیخ

سندھ حکومت کی کارکردگی زیرو ہے، صحافی عزیز میمن نے اسلام آباد آکر اپنی زندگی کو لاحق خطرات کے بارے میں بتا دیا تھا، ہم انصاف دلوائیں گے۔ حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر حلیم عادل شیخ و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ کراچی سے نوشیروفیروز پہنچے جہاں مقتول رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے شوہر ڈاکٹر عبدالحمید انصاری و دیگر ورثا سے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے اظہار تعزیت کی۔ جس کے بعد محراب پور میں قتل ہونے والے سینیئر صحافی عزیز میمن کے گھر پہنچے جہاں ان کے بھائی و دیگر ورثا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ میڈٰیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا جب تک جزا سزا نہیں ہوتی تب تک دونوں علاقوں کے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز سمیت تمام افسران کو فارغ کیا جائے، شہناز انصاری ہماری بیٹی جیسی تھی جس کو قتل کر دیا گیا، قتل کرنے والا بھی پیپلز پارٹی کا یو سی چیئرمین ہے۔ ہم سیاست سے بالاتر ہوکر آئے ہیں، قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں قاتل فورن گرفتار کیئے جائیں، اگر قاتل گرفتار نہ ہوئے تو ہم بھی جدوجہد کریں گے۔ آئی جی سندھ کے لئے یہ بھی ایک چیلینج ہے کسی اچھی افسر کو مقرر کیا جائے۔ شہید عزیز میمن کا قتل کے پیچھے بھی بہت سارے راز چھپے ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ بھی بہت افسوسناک اور درد ناک ہے، یہ کس کتاب میں لکھا ہے جس نے زبان کھولی اس کی زبان بند کر دی جائے۔ شیریں مزاری نے کل اسمبلی میں کہا قاتلوں کو پکڑا جائے اور اس کیس پر جی آئی ٹی بنائی جائے لیکن کچھ لوگوں نے جی آئی ٹی کی مخالفت کر کے پیدا ہونے والے شکوک کو پختہ بنا دیا ہے۔ عزیز میمن قتل کیس میں اپنے آپ کو اور پارٹی کو بھی ذمہ دار سمجھتا ہوں جب وہ اسلام آباد مدد مانگنے آئے تھے ہمیں اس کو بچانا چاہیے تھا، ایک شخص کہتا ہے میں ماردیا جاؤں گا اور وہی اسی طرح مار دیا گیا، جی آئی ٹی بننے سے روکنے کا مطلب کوئی خوف موجود ہے قاتلوں کو پکڑنا پولیس کی ذمہ داری ہے پولیس نے کوئی کام نہیں کیا جو عمل غلط ہے وہ غلط ہے آئی جی صاحب نئی ٹیم بھیجیں اور قاتلوں کو پکڑوائیں۔ اگر یہ جرگہ ہوا قتل بہا دیا گیا تو کبھی بھی سچ کی آواز نہیں اٹھے گی، عزیز میمن ایک سچا صحافی تھا جس کی آواز کو بند کر دیا گیا دونوں کیسز کو ہم لڑیں گے، آخر تک جائیں گے ورثا کو انصاف دلوائیں گے۔ سندھ کی کارکردگی گیارہ سالوں میں صفر ہے 957 ارب روپے کی کرپشن سر فہرست بنی ہوئی ہے ایک ہزار سے زائد لوگوں کو ایڈز لگوا دیا گیا، 2 لاکھ 36 ہزار لوگوں کو کتوں سے کٹوا دیا ویکسین تک نہیں دی گئی، شنہاز انصاری اور عزیز میمن کی لاش اٹھانے کے لئے ایمبولنس تک نہیں دی گئی، نوشیرو فیروز کے صحافی اشرف راجپر کا قاتل بھی پیپلز پارٹی کا مقامی یو سی چیئرمین بتایا جارہا ہے۔ رسک اسیسمنٹ کمیٹی کا سربراہ ہوم سیکریٹری ہے سیکیورٹی مہیا کرنا اس کی ذمہ داری تھی۔ تعزیتوں کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما اکبر پلی، عنایت رند، امین اللہ موسیٰ خیل، ارسلان بروہی، علی میرجت، آغا مولا بخش، امان قاضی، مشتاق جونیجو و دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ بعد ازان پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ و دیگر رانی پور پہنچے جہاں سائین احمد علی شاہ کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ پیر آف رانی پور سید بگن شاہ جیلانی کے انتقال پر ان کے بیٹے سید شاہزیب حسین شاہ جیلانی سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے