Home / اہم خبریں / پاکستان اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے چین سے 48 مسلح ڈرونز خریدے گا۔ چینی سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کی رپورٹ

پاکستان اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے چین سے 48 مسلح ڈرونز خریدے گا۔ چینی سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کی رپورٹ

اسلام آباد/ بیجنگ (نوپ نیوز) پاکستان اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے چین سے 48 مسلح ڈرونز خریدے گا۔ چینی سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان چین سے 48 مسلح ڈرونز خریدے گا۔ ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ڈرونز کی خریداری کا یہ اب تک سب سے بڑا سودا ہے تاہم اس کی لاگت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ چینی کمپنی شینگ ڈوائرکرافٹ انڈسٹریل کمپنی کے تیار کردہ ’ونگ لونگ 2 ڈرون‘ کو جاسوسی اور میزائل حملوں دونوں کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ ڈرون 480 کلوگرام بارود کے ساتھ 20 گھنٹے تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نئے ڈرونز کے ذریعے پاکستانی فضائیہ کی صلاحیتوں میں بھرپور اضافہ ہوگا۔رپورٹ کے مطابق مستقبل میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ اور شینگ ڈو ائرکرافٹ انڈسٹریل کمپنی مشترکہ طور پر ان ڈرونز کی تیاری کا کام شروع کریں گی۔ چینی عسکری ماہر سونگ ڑہونگ پنگ کا کہنا ہے کہ 48 مسلح ڈرونز کی فروخت چین کی جانب سے اپنی نوعیت کا اب تک کا سب سے بڑا سودا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ دیگا اور پاکستان کی ڈرون کی ضروریات کو بخوبی پورا کریگا ۔ واضح رہے کہ پاک چین ڈیل کی خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب بھارت نے روس سے جدید ایس 400 دفاعی میزائل نظام خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے دورہ بھارت کے درمیان یہ معاہدہ طے پایا۔ علاوہ ازیں پاکستان اور چین کے درمیان 20 کروڑ ڈالر کے 11 معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔پاکستان اور چین کے درمیان معاہدوں پر دستخط چینی خریدار کمپنیوں کے وفد کے دورہ پاکستان کے موقع پر کیے گئے۔چینی سفارتخانے کے کمرشل اتاشی کے مطابق سی فوڈ، اسٹیل اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ کمرشل اتاشی کا کہنا تھا کہ چینی حکومت پاکستان اور چین کے درمیان غیر متوازن تجارتی حجم سے آگاہ ہے اور پاکستان کے ساتھ غیر متوازن تجارتی حجم کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے