Home / اہم خبریں / چیف سکریٹری خیبر پختونخوا نے پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ سیکریٹری صحت نے ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال سے پولیو مہم کا آغاز کیا

چیف سکریٹری خیبر پختونخوا نے پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ سیکریٹری صحت نے ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال سے پولیو مہم کا آغاز کیا

پشاور (رپورٹ: عتیق سلیمانی) چیف سکریٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ ڈاکٹر کاظم نیاز کے ساتھ سیکرٹری صحت محمد یحیی اخونزادہ نے ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال سے پولیو مہم کا آغاز کیا۔ والدین کے شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لئے پہلے خود پولیو کے قطرے پئیے تاکہ والدین کو یہ باور کرایا جا سکے کہ یہ قطرے انتہائی مفید اور محفوظ ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ظفر آفریدی، میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد، نرسسنگ ڈائریکٹر رحمت اللہ، منیجر میڈیکل ریکارڈ ڈاکٹر فرمان علی، فیکلٹی ممبران، نرسسنگ سٹاف، انتظامی عملے نے چیف سکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور سیکرٹری صحت محمد یحیی اخونزادہ کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر معزز مہمان ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ پولیو کی بیماری فالج کا باعث بنتی ہے جو اکثر مستقل رہتا ہے اور پولیو لاعلاج مرض ہے، اور اس کا تدارک حفاظتی ٹیکے سے کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پولیو مہم کی کامیابی کے لئے دعا کی اور شہید ہونے والے کارکنان کے لئے فاتحہ خانی بھی کی۔سیکرٹری صحت محمد یحیی اخونزادہ نے لوگوں میں شعور اُجاگر کرنے کی لئے اور عوام میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنے پر زور دیا۔ جس کے لئے انہوں نے چیچک کی مثال دی جو صرف حفاظتی ٹیکوں کے باعث ہی اس وقت ختم ہو چکی ہے۔ چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ انہوں نے اس مہم کی کامیابی کے لئے دور دراز کے علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت اور میران شاہ وغیرہ کا دورہ کیا ہے تاکہ ان قطروں کی دستیابی اور استعمال کو یقینی بنایا جا سکے اور انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں کہ اپنے آنے والے مستقبل کو محفوظ کر سکے۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ عوام میں شعور اُجاگر کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے ڈپیٹی کمشنرز کے لئے یہ ہدایات جاری کیں کہ ان کی کارکردگی کا انحصار پولیو مہم کی کامیابی پر ہے۔ 2019 میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 54000 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ 2020 میں اب تک 5443 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ بچوں کو لانے والے والدین کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے