راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) منفرد خوشبو دار اور لاجواب ذائقے میں ٹپال دانے دار چائے پاکستانی عوام کو ایک شاندار ذائقے سے روشناس کرایا مزید براں دیانتداری کے ساتھ قرعہ اندازی کے ذریعے ہوم امپلائنسز کی فراہمی کو عوام نے دل سے قبول کیا تاجر، دوکانداروں سے بھرا کچھا کچھ یہ ہال اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ مستقبل میں ہماری تمام مصنوعات کو عوام میں بھر پور پذیرائی مل رہی ہے جوکہ ایک خوش آئند اقدام ہے ان خیالات کا اظہار ٹپال دانے دار کمپنی کے ریجنل منیجرعمران یوسف، زونل منیجر محمد ندیم، سیلز آفیسر حسنین عطاری، ڈیلر راشد غوری نے تین ماہ میں 30 ہزار کلو چائے کی فروخت پر دوکانداروں و ہوٹلز مالکان کو قرعہ انداز میں انعام پانے پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد راشد بھٹہ، ارشد نظام، ساجد نظام، سید نصیر شاہ، غلام مصطفی، ارشد شاہ، ملک راشد ظہور سمیت دیگر نے اپنے خیالات کے اظہار میں کہا کہ ایک محب الوطن پاکستانی ہونے کے ناطے اپنے ملک کے برانڈ کو انتہائی بہترین اور مسحور کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور غریب لوگ جو پوری عمر ایسی ایسی الیکٹرونکس اشیاء کو ترستے رہتے تھے لیکن اب ٹپال ٹی کمپنی پاکستان نے یہ مشکل آسان کر دی ہر گھر میں خوشیوں کی فراہمی اور آسودہ زندگی کے خواب کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کمپنی کی جانب سے عام افراد کی رسائی ممکن بنائی اور پاکستان کو بلند مقام تک لے جا نا معیار اور مقدار سے کوئی سمجھوتہ نہ کرنا ہمارے نصب العین کا غماز ہے مستقبل میں بھی ہمارا تابناک مشن جاری رہے گا بعد ازاں قرعہ اندازی میں کامیاب شہریوں، دوکانداروں میں انعامات تقسیم کیئے گئے انعامات میں 2 سی جی 125 موٹر سائیکل، ریفریجریٹر 1، ایل ای ڈی 5 عدد، یو پی ایس بیٹریز 2 عدد و دیگر لاکھوں روپے کے انعامات تقسیم کیے گئے۔
![]()