تازہ ترین
Home / اہم خبریں / راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی گاڑی لوئر کوہستان میں کھڑو دوبیر کے مقام پر کھائی میں جا گری حادثے میں 1 شخص جانبحق جبکہ 3 شدید زخمی

راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی گاڑی لوئر کوہستان میں کھڑو دوبیر کے مقام پر کھائی میں جا گری حادثے میں 1 شخص جانبحق جبکہ 3 شدید زخمی

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی گاڑی لوئر کوہستان میں کھڑو دوبیر کے مقام پر کھائی میں جا گری حادثے میں ایک شخص جانبحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی گاڑی کھڑو دوبیر کے مقام پر کھائی میں جا گری حادثے میں ایک شخص جانبحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ گزشتہ روز پیش آیا جانبحق ہونے والے کا نام امجد علی خان جبکہ زخمیوں میں امین خان، نعیم عباس اور امیر احمد شامل ہیں۔ حادثے میں جانبحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ہنزہ سے ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ دوبیر، چوکی چکئی پولیس اور مقامی لوگوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کرکے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بشام منتقل کیا جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا جبکہ نعش کو ان کے ورثاء کے حوالے کرکے ہنزہ راونہ کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

دورۂ سری لنکا: پاکستان ویمن ٹیم کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے