تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ماڈل کالج میرپورخاص کی کرپٹ انتظامیہ کے خلاف ضلعی انتظامیہ فوری نوٹس لیکر طلباء کا مستقبل بچاۓ۔ قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق پاکستان میرپورخاص ڈویژن

ماڈل کالج میرپورخاص کی کرپٹ انتظامیہ کے خلاف ضلعی انتظامیہ فوری نوٹس لیکر طلباء کا مستقبل بچاۓ۔ قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق پاکستان میرپورخاص ڈویژن

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق پاکستان میرپورخاص ڈویژن نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ماڈل کالج میرپورخاص کی انتظامیہ کی جانب سے بی ایس سی، بی اے و دیگر بیچلر کلاس کے طلباء کی سلپ جاری نہ کرنے اور داخلہ کے نام پر ہزاروں روپے وصول کرنے کے باوحود امتحان میں نہ بٹھانے اور سینکڑوں طلباء کے ساتھ فراڈ کرنے کی مزمت کرتے ہیں۔ قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق پاکستان کے سینٹرل کوآرڈینیٹر توصیف رضا ملک نے کہا کہ ڈائریکٹر کالج کمشنر میرپورخاص، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کو اس واقعے اور طلباء سے کیئے گئے ماڈل کالج کی انتظامیہ کے فراڈ کے خلاف سختی سے نوٹس لینا چاہیئے اور طلباء کے ساتھ کی گئی نا انصافی کا فوری ازالہ کیا جائے۔ بی ایس سی اور بی اے کے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے اور انتظامیہ نے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا جو کہ طلباء کے ساتھ ظلم ہے، قومی کمیشن طلباء کے حقوق کے لیئے اپنا کردار ادا کرے گی اور طلباء کے مستقبل سے کھیلنے والے کرپٹ عناصروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی اگر انتظامیہ نے کوئی مثبت قدم نہ اٹھایا تو پھر اس مسئلہ کو کورٹ تک لیکر جائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے