تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شیعہ مسلم کمیونٹی گریس کے زیر اہتمام دینی تنظیمات کا اجلاس ، اہم امور پر تبادلہ خیال، شرکاء کی جانب سے توہینِ اسلام و قرآن کے معاملے پر یونانی سیکورٹی اداروں کے غیر جانبدارانہ رویے اور عدالت کے منصفانہ کردار کو سراہا گیا

شیعہ مسلم کمیونٹی گریس کے زیر اہتمام دینی تنظیمات کا اجلاس ، اہم امور پر تبادلہ خیال، شرکاء کی جانب سے توہینِ اسلام و قرآن کے معاملے پر یونانی سیکورٹی اداروں کے غیر جانبدارانہ رویے اور عدالت کے منصفانہ کردار کو سراہا گیا

ایتھنز/ یونان (رپورٹ: ملک فیصل سمرالہ) یوم ولادت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے موقع پر شیعہ مسلم کمیونٹی گریس کی کال پر یونان میں سرگرم دینی اداروں اورتنظیمات کے اجلاس کا اہتمام کیا گیا، اس نشست کے دوران یونان میں مسلم اُمہ سے متعلق ہونیوالی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا، نمائندہ شیعہ مسلم کمیونٹی گریس و عزاخانہ گلزار زینب ؑ سید اشیر حیدر نے اجلاس کے شرکاء کو بریفینگ دیتے ہوئے گزشتہ دنوں یونانی عدالت کے تاریخ ساز فیصلے سے آگاہ کیا جس میں توہین اسلام و قرآن کے مرتکب شدت پسند جماعت خرسی اوّگی کے آلہ کار سابق پولیس افسر کو تین سال تین ماہ قید کی سزا سُنائی گئی تھی جبکہ یورپی عدالت برائے انسانی حقوق کے اُس فیصلے پر بھی روشنی ڈالی گئی جس میں یونان میں بسنے والی مسلم اقلیت کیلئے شرعی قوانین کو فعال بنانے سے متعلق موجودہ حکومت کو احکامات جاری کیئے گئے ہیں۔ اجلاس کے دوران سید اشیر حیدر نے اِس بات پر ذور دیا کہ نسلی امتیاز یا مذہبی تعصب کا شکار ہونے پر یا پھردھمکانے اور دہشت زدہ کیئے جانے کی صورت میں بغیر کسی مصلحت اور بلا خوف و خطر سیکورٹی اداروں سے مدد طلب کریں جوکہ قانونی طور پر آپکی مدد کرنے اور تحفظ فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ آخر میں ایتھنز میں زیر تعمیر پہلی سرکاری مسجد جوکہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے کے بارے میں جائزہ پیش کرتے ہوئے حاضرین کو مسجد کے اندورنی و بیرونی مناظر کمپیوٹر پریزنٹیشن کے ذریعے دکھائے اور مسجد سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں ساتھ ہی اس مسجد میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے سرکاری خطیب و امام کی تعیناتی اور مستقبل میں اِس سرکاری مسجد میں پاکستانی برادری کے عمل دخل کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے توہین اسلام و قرآن کے معاملے پر یونانی سیکورٹی اداروں کے غیر جابندارانہ رویے اور عدالت کے منصفانہ کردار کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور عزاخانہ گلزار زینب ؑ کے منتظمین کو جرات اور استقامت کیساتھ اس کیس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ دینی تنظیمات اور اداروں کے اس اجلاس میں حافظ شاہد غفار ضیاء الامت فاونڈیشن یونان، ماسٹر محمد الیاس مہریہ نصیریہ ٹرسٹ، سید رضوان علی شاہ اور آصف عطاری دعوت اسلامی یونان، چوہدری موسیٰ خان اور چوہدری عتیق الرحمن حضرت سلطان باہو ٹرسٹ، چوہدری محمد اسلم تحریک منہاج القرآن یونان، چوہدری شاہد نواز وڑائچ سُنی تحریک یونان، طاہر عثمانی اور حافظ علی اسلامک فورم گریس، مہر دانش بشیر ایشین مسلم امیگرنٹس ایسوسی ایشن جبکہ سید اختر حسین موسوی اور علامہ محمد عباس مرکزی مسجد و امام بارگاہ جعفریہ کی جانب سے اجلاس میں نمائندگی کی جبکہ سینئر صحافی و صدر پاکستان جرنلسٹس کلب یونان احسان اللہ خان بھی اجلاس میں شریک تھے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

فارم 47 سے بنی جعلی حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے

کھاد، بجلی اور ڈیزل بہت زیادہ مہنگا ہو گیا ہے، کسان انتہائی پریشان ہے جعلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے