Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بار پھر آٹے کے بحران نے سر اٹھالیا، آٹا پھر مہنگا ہونے سے غریب اور متوسط طبقہ پریشانی کا شکار ہوکر رہ گیا، حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بار پھر آٹے کے بحران نے سر اٹھالیا، آٹا پھر مہنگا ہونے سے غریب اور متوسط طبقہ پریشانی کا شکار ہوکر رہ گیا، حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بار پھر آٹے کے بحران نے سر اٹھالیا، آٹا پھر مہنگا ہونے سے غریب اور متوسط طبقہ پریشانی کا شکار ہوکر رہ گیا، حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 20 کلو تھیلے کی قیمت ایک ہفتے کے دوران 1100 روپے تک پہنچ گئی، فلور ملوں کی جانب سے سرکاری گندم کا اجراء نہ ہونے کو جواز بناتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 1100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 20 کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 800 روپے جبکہ ریٹیل میں قیمت 850 روپے تک مقرر کی گئی لیکن اس وقت شہر میں بیس کلو گرام آٹے کا تھیلہ 1100 روپے جبکہ بازار میں کھلا آٹا 60 روپے فی کلو گرام میں فروخت کیا جارہا ہے۔ فلور ملز ذرائع نے بتایا کہ فلور ملوں کو سرکاری گندم کا اجراء نہیں کیا جارہا۔ اس وقت فلور ملیں اوپن مارکیٹ سے مختلف جگہوں سے انتہائی مہنگے داموں فی من گندم کی خریداری کر رہی ہے۔ اگر حکومت سرکاری گندم کا اجراء کرے اور اس کی قیمت 1275 روپے فی من مقرر کی جائے تو قیمتیں واپس آسکتی ہیں۔ اگر قیمتیں کم نہ ہوئیں اور ہمیں اوپن مارکیٹ سے ہی خریداری کرنا پڑی تو آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنا پڑے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے