تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سیالکوٹ میں سود مافیا کا راج، سود خوروں کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر شہری خود کشیاں کرنے پر مجبور، سیالکوٹ کی عوام کا ڈی پی او سے سود خوروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ

سیالکوٹ میں سود مافیا کا راج، سود خوروں کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر شہری خود کشیاں کرنے پر مجبور، سیالکوٹ کی عوام کا ڈی پی او سے سود خوروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) سیالکوٹ میں سود مافیا کا راج لوگ سود مافیا سے تنگ آکر خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ پٹھے کلاں میں ایک شخص مرزا جٹ نامی شخص نے سود پر پیسے ادھار لیے اور اصل رقم واپس کرنے کے باوجود سود خوروں نے اس کا جینا حرام کر دیا تھا جس سے تنگ آ کے اس نے تیزاب پی لیا اور زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔ ضلع سیالکوٹ میں سود مافیا غریب لوگوں کو ادھار پیسے دے کر سادے اسٹامپ پیپرز پر دستخط کروا کے اپنی مرضی کی تحریر لکھ کر لوگوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنا اور ان کو مختلف طریقوں سے بلیک میل کرنا ان سود خوروں کا وطیرہ بن گیا ہے، سیالکوٹ کی عوام کا ڈی پی او سے ان سود خوروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

منصورہ برہمن آباد کو عالمی ورثہ فہرست میں شامل کرانے کے لیے تحقیقی کام شروع

سانگھڑ (رپورٹ، رضوان غوری) تاریخی آثارِ قدیمہ منصورہ برہمن آباد کو عالمی ورثہ فہرست میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے