Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم کے مقامی ہال میں حلقہ یاران سخن ٹنڈو آدم کی طرف سے نواں سالانہ کل پاکستان مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا

ٹنڈو آدم کے مقامی ہال میں حلقہ یاران سخن ٹنڈو آدم کی طرف سے نواں سالانہ کل پاکستان مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم کے مقامی ہال میں حلقہ یاران سخن ٹنڈو آدم کی طرف سے نواں سالانہ کل پاکستان مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جسکی صدارت اجمل سراج نے کی اور نظامت کے فرائض شہباز نیر اور آئرین فرحت نے ادا کیے شاعرہ رعنا ناہید رعنا کے اعزاز میں منعقد کیے گیے مشاعرے میں سخت سردی کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ شعرا کا کلام سننے کے لئے بے تاب تھی۔ مشاعرے میں پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے شعراء کے علاوہ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، سانگھڑ، شہدادپور، ٹنڈو آدم سے تعلق رکھنے والے شعراء نے شرکت کی۔ مشاعرے میں رعنا ناہید رعنا، اجمل سراج، آئرین فرحت، ظفر بھوپالی، سحرعلی، تنویر سخن، ڈاکٹر لبنی عکس، رشید خان رشید، مریم تسلیم کیانی، شمسہ کنول، ذوالفقار قائمخانی، پروفیسر عتیق جیلانی، گل حسن لاکھو، پروفیسر غلام مصطفی تبسم، آفتاب ساحل، سید محمد ہادی، گل حسن لاکھو، یونس کھنڈو و دیگر نے اپنا کلام پیش کیا اور سامعین سے خوب داد سمیٹی۔ مشاعرہ شروع ہونے سے قبل تقریب کے مہمان خصوصی غلام مرتضی جونیجو اور چئیرمین حلقہُ یارانِ سخن ٹنڈو آدم پروفیسر غلام مصطفی تبسم نے شرکت کے لئے آئے ہوئے شعرا میں سندھ کا روایتی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔ مشاعرہ رات دیرتک جاری رہا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے