Home / اہم خبریں / سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ان کے دیرینہ دوست صوبائی وزیر اقلیتی امور و خوراک سندھ ہری رام کشوری لال کی ضیاءالدین ہسپتال میں ملاقات، دونوں نے بچپن کی یادیں تازہ کیں

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ان کے دیرینہ دوست صوبائی وزیر اقلیتی امور و خوراک سندھ ہری رام کشوری لال کی ضیاءالدین ہسپتال میں ملاقات، دونوں نے بچپن کی یادیں تازہ کیں

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ان کے دیرینہ دوست اور صوبائی وزیر اقلیتی امور و خوراک سندھ ہری رام کشوری لال کی ضیاءالدین ہسپتال میں ملاقات۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور و خوراک سندھ ہری رام کشوری لال سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی عیادت کرنے کے لئے ضیاءالدین اسپتال پہنچ گئے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے دیرینہ بچپن کے دوست اور صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال سے فرمائش کرتے ہوۓ کہا کہ آپ مجھے میرپورخاص کی چنا چاٹ جو میں کھاتا تھا وہ کب کھلائیں گے؟ جس پر صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال نے سبق صدر کو کہا کہ یہاں پر ہی آپ کو گرم و تازہ چنا چاٹ کھلا دوں گا میں چنا چاٹ بنانے والے کو کراچی بلاتا ہوں۔ جس پر سابق صدر نے کہا کہ اس عمر میں بچپن یاد آئے گا جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ بچپن کی یادیں انمول تحفہ ہوتی ہیں صدر زرداری کے ساتھ میرپورخاص کی مشہور چاٹ کھانا آج تک نہیں بھولے۔ 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے