Home / اہم خبریں / سابق حکومتوں نے پاکستان کی معیشت کو بارودی سرنگیں بچھاکر تباہ کیا پاکستان کی معیشت میں استحکام سے اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ رکن سندھ اسمبلی بلال غفار

سابق حکومتوں نے پاکستان کی معیشت کو بارودی سرنگیں بچھاکر تباہ کیا پاکستان کی معیشت میں استحکام سے اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ رکن سندھ اسمبلی بلال غفار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آئی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے پاکستانی معیشیت میں استحکام سے متعلق کہا کہ سابق حکومتوں نے پاکستان کی معیشت کو بارودی سرنگیں بچھاکر تباہ کیا پاکستان کی معیشت میں استحکام سے اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے سابق حکومتوں کے دور میں آئی ایم ایف، ایجنڈ ڈویلپمنٹ بینک، ولڈ بینک موڈیز کی رپورٹس منفی قرار دی گئی تھیں آج انہی اداروں نے پاکستانی معیشت اور تحریک انصاف کی 15 ماہ کی کارکردگی سے مستحکم قرار دیا وزیراعظم عمران خان نے مشکل حالات میں ملک کو سنبھالا اور دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ وزیراعظم کی قیادت اور معاشی ٹیم کی انتھک محنت کے باعث پاکستان معاشی استحکام کی منزل کی جانب تیزی سے رواں دواں ہے۔ روپے کی قدر اور غیر ملکی سرمایہ میں اضافہ ملک و قوم کے لئے نیک فال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو خود سمجھ نہیں آرہا ہے کہ اپوزیشن کیسے قوم کو کہے کہ ان کے لیڈر بھاگ گئے ہیں، ملکی معیشت کو وینٹی لیٹر پر ڈالنے والے اپنے علاج کے لیے پریشان ہیں ن لیگی رہنماء کہا کرتے تھے لندن میں کوئی جائیداد نہیں تو پھر میٹنگز کس کے فلیٹ پر ہوتی ہیں، اپوزیشن مائنس عمران خان کے بجائے خود اپنی سیاست سے مائنس ہوچکی ہے اپوزیشن کے مائنس عمران خان فارمولے کی کوئی حقیقت نہیں دسمبر میں اسلام آباد کا موسم بدلنے کی باتیں کرنے والے اب مارچ کی باتیں کرنے لگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے