Home / اہم خبریں / دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی۔ کراچی میں سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ کمشنر کراچی

دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی۔ کراچی میں سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ کمشنر کراچی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے انعقاد کے موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں سیریز کے انعقاد کے ابتدائی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ میچز کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جنوبی صلاح الدین، ڈپٹی کمشنر شرقی احمد علی صدیقی، مینیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسداللہ، پی سی بی کے نمائندے کراچی نیشنل اسٹیڈیم کے مینجر ارشد خان، پولیس، پاکستان رینجرز، بلدیاتی اداروں، محکمہ صحت، کنٹونمنٹ بورڈز کے افسران، کے الیکٹرک کے نمائندے اور دیگر نے شرکت کی۔ کمشنر نے کہا کہ کراچی میں ٹیسٹ سیریز کی دس سال بعد واپسی کراچی میں کرکٹ کے شائقین کے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے کوشش کی جارہی ہے کہ کراچی میں کرکٹ سیریز کے انعقاد کے موقع پر شائقین بھرپور طور پر کرکٹ انجوائے کرسکیں اور انھیں ہر ممکنہ سہولت میئسر آئے۔ قبل ازیں متعلقہ افسران نے کمشنر کو انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں انھوں نے اسٹیڈیم کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اور میڈیا سے بات چیت کی انھوں نے کہا کہ کراچی میں سیریز کو دلچسپ بنانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں کوشش کی جارہی ہے کہ ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کے شائقین اس موقع سے مستفید ہوں اور کرکٹ سیریز کا لطف لیں۔ انھوں نے کہا کہ مختلف کالجوں کے طلبہ کو مفت ٹکٹس تقسیم کئے جائیں گے۔ پی بی سی انتظامات کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تین مقامات پر پارکنگ کی سہولت حاصل ہوگی ایکسپو، ہوم اکنامکس کالج اور سنڈے بازار میں پارکنگ کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم آنے جانے کے لیے شٹل سروس کی سہولت حا صل ہوگی ۔ کمشنر نے کہا اس موقع پر شہر کی مختلف شاہراہوں کو سجایا جائے گا۔ اس موقع پر کرکٹ کارنیول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہر میں کرکٹ کے حوالہ سے تقریبات منعقد ہوں گی سرکاری و نجی اداروں کے تعاون سے شہر کے مختلف علاقوں شاہراہوں اور چوراہوں کو سجایا جائے گا گی جس میں عام شہری ان پروگراموں سے مستفید ہوسکیں گے۔ کرکٹ کارنیول فروری تک جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ سیکورٹی تقاضے پورے ہوئے تو مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کو شہر میں تفریحی و تاریخی مقامات کی سیر بھی کرائی جائے گی۔ شاپنگ کے انتظامات بھی کئے جائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے