ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل کلاچی کے دور دراز علاقے ٹکواڑہ میں عوام کو مفت طبعی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کے لیے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد موومنٹ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل کلاچی کے علاقہ ٹکوڑاہ میں عوام کو مفت طبعی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کے لیے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد موومنٹ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جسمیں سینکڑوں مریضوں جن میں خواتین،بچے اور بڑھے بوڑھے شامل تھے فری میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں میں ناک کان گلہ، ماہر سرجن، میڈکل افیسرز، لیڈی ڈاکٹرز گائناکالوجسٹ، ڈینٹل سرجن۔ آئی سپشلسٹ نے ایک روزہ فری طبعی کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا چیک آپ کیا اور تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گیں اور اس موقع پر مریضوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے ایمبولنسز بھی موجود رہیں، اس فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر پاک آرمی کے مجیر احسن اور کیپٹن عبد الحق لیفنیٹ واجہت صوبہدار ندیم سمیت پاکستان زندہ باد موومنٹ پاکستان کے مرکزی صدر شیراز مغل احسان اللہ مروت خضر گنڈہ پور سمیع گنڈہ پور سمیت دیگر ممبران بھی موجود رہے مقامی لوگوں نے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد موومنٹ کے اس فری میڈیکل کے انعقاد کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے فری میڈیکل کیمپوں کے سلسلہ کو جاری رکھا جائے گا۔
![]()