Home / اہم خبریں / بلاول صاحب عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے صاحبزادہ عالمگیر کے بیان کا بھی نوٹس لیں۔ ترجمان پی ٹی آئی کراچی و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی

بلاول صاحب عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے صاحبزادہ عالمگیر کے بیان کا بھی نوٹس لیں۔ ترجمان پی ٹی آئی کراچی و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ترجمان پی ٹی آئی کراچی و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کا بلاول زرداری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوۓ کہا ہے کہ بلاول صاحب عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے صاحبزادہ عالمگیر کے بیان کا بھی نوٹس لیں۔ سندھ کے رہنماؤں کی اسلام آباد میں ملاقات سے پی پی کا گھبرانا اور لرزنا صاف نظر آرہا ہے۔ وفاق سے فنڈ نہ ملنے پر واویلا کرنے والے اپنے ”حصے” کے خواہشمند ہیں۔ پی ٹی آئی کراچی کو نہیں کرپشن کرنے والی سندھ حکومت کو چور کہتی ہے۔ سندھ حکومت پریشان نہ ہو وفاق ٹڈی دل کے خاتمے کا پلان کررہا ہے سندھ حکومت کا نہیں۔ اسلام آباد میں بیٹھے شخص سے ملک بھر کے چور گھبرا رہے ہیں۔ یہ سارا شور این آر او کے لیے ہے، جو کہ نہیں ملے گا۔ کراچی کے لیے اربوں روپے کا مطالبہ کرنے والے پہلے ضلعی حکومتوں اور کے ایم سی کو ان کا حق دیں۔ 12 سال میں چند انڈر پاس بنانے والے لاڑکانہ اور تھر کو بھی ضرور یاد رکھیں۔ ملک میں مہنگائی ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن کا نتیجہ ہے۔ این آئی سی وی ڈی کا ڈرامہ رچانے والے سندھ کے ہسپتالوں میں مرتی عوام کی بھی فکر کریں۔ کتے کاٹنے کی ویکسین ہے نہیں اور باتیں مفت علاج کی کرتے ہیں۔ بلاول سندھ میں لاقانونيت بیروزگاری اور غربت پر خودکشیاں کرنے والی عوام کا بھی ذکر کرتے۔ بلاول صاحب پہلے گھوٹکی کے ایک بیروزگار کو روزگار دے دیں پہر غریبوں کی بات کرنا۔ بلاول کو وزیر اعلیٰ پنجاب اس لیے برے نظر آرہے ہیں کہ وہ مراد علی شاہ کی طرح کماؤ پت نہیں ہیں۔ بلاول صاحب آپ کے کارکنوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب آپ کے اور آپ کی کرپٹ حکومت کے ساتھ نہیں ہیں۔ پی پی کی ترقی کا عالم یہ ہے کہ بدین میں پل بھی پاک فوج بنوا رہی ہے۔ کوئی کتنا بھی شروع مچالے نہ این آر او ملے گا نہ قوم کی دولت معاف کی جائے گی۔ انشاءاللہ جلد پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی یافتہ ملک بنے گا۔ 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے