گجرات (رپورٹ: نوید حسین شاہ) گجرات کے سپوت محمد ناصر نے ناروے میں قرآن پاک جلائے جانے والے مذموم واقعہ کی نارویجن سفارتخانے میں شدید الفاظ میں مذمت کی۔ برسلز سٹی پولیس ایڈوائزر محمد ناصر نے برسلز میں موجود ناروے کے سفارت خانہ میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوۓ کہا کہ ایک منحوس شخص نے ناروے میں قرآن پاک کو جلانے کا قابل نفرت کام کیا۔ جس کی مذمت دنیا بھر میں کی جا رہی ہے۔ نفرت کے خاتمہ کے لیے یہ مذمت کی بھی جانی چاہیے۔ محمد ناصر نے سوال کیا کہ کیا آزادی کے اظہار کے نام پر ساری حدیں پار کی جا سکتی ہیں؟ کتنی بدقسمتی کی بات ہے کہ ناروے اتھارٹیز کو اس واقعہ کا پہلے سے علم تھا۔ مگر اس کی روک تھام نہیں کی گئی اور یہ واقعہ پولیس کی نظروں کے سامنے ہوا۔ محمد ناصر اس افسوس ناک واقعہ کی مذمت کے لیے کسی نارویجین سفارتخانے میں احتجاج ریکارڈ کرانے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ انہوں نے یہ احتجاج ناروے کی امبیسڈر برائے بیلجیم۔ میڈم ان گریڈ اور امبیسڈر برائے یورپ مسٹر پر سٹرانڈ کی موجودگی میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی نمائندہ میڈم بر جیٹ کو کرایا۔
![]()