کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) ڈسٹرکٹ ایسٹ ماڈل تھانہ فیروز آباد پولیس کی کارروائی۔ 15 کی اطلاع پر گھروں میں کام کرنے والی تین ماسیاں چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی۔ ایس ایچ او فیروز آباد اورنگزیب خٹک کے مطابق پولیس نے بروقت پہنچ کر تینوں ماسیوں کو حراست میں لے کر چوری کیے گئے نقدی اور زیورات برآمد کرلیے۔ گھروں میں کام کے بہانے چوری و ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کی تین ماسیاں گرفتار مزید تفتیش جاری۔ فیروز آباد پولیس نے 15 پر شہری کی اطلاع پر گھروں میں کام کرنے والی تین ماسیوں کو گرفتار کرلیا ان کے قبضے سے چوری کی گئی نقدی اور زیورات برآمد مقدمہ درج کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ماڈل تھانہ فیروز آباد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بنگلہ نمبر ڈی 152 بلاک 2 کے رہائشی کاشف نامی شخص نے مددگار 15 پر اطلاع دی کے ان کے گھر تین کام کرنے والی ماسیوں نے چوری کی ہے جس پر پولیس نے فوری پہنچ کر تینوں ماسیوں کو گرفتار کرلیا ان کے قبضے سے چوری کی گئی نقد رقم 11 ہزار روپے اور طلائی زیورات برآمد کرلیے ہیں۔ ایس ایچ او فیروز آباد اورنگزیب خٹک کے مطابق یہ گھروں میں کام کے بہانے چوری و ڈکیتیاں کرنے والا گروہ ہے جس میں اور بھی لوگ شامل ہیں جو کام کے بہانے گھروں میں داخل ہوتی ہیں اور دو چار دن میں ہی چوری کرکے فرار ہوجاتے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق یہ ماسیاں اس سے پہلے بہادر آباد کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرچکی ہیں پولیس نے تینوں ملزمان خواتین جن میں فاطمہ ولد سلیمان، حمیرا زوجہ سہیل اور سبین ولد سلیمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
![]()