Home / اہم خبریں / کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ڈگری گرلز کالج ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب کا انعقاد

کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ڈگری گرلز کالج ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈگری گرلز کالج ڈیرہ اسماعیل خان نمبر 2 کے کانفرنس ہال میں پی پی ایف وائی کی طرف سے کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور عالم محسود تھے جبکہ اس موقع پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 2 کے پرنسپل، پاکستان پیٹریاٹ فرنٹ یوتھ کے صدر شیخ فرہاج فیض، سنئیر نائب صدر ملک محمد لیاقت مکل، سردار اکبر سلیم بلوچ، سپورٹس سیکریٹری محمد نعیم کھوکھر، پی پی ایف وائی کی ویمن ونگ کی خواتین، میل و فی میل سٹاف اور کثیر تعداد میں طالبات نے شرکت کی، تقریب میں مختلف طلبا نے کشمیر کے حوالے سے تحریری، تقریری اور پینٹگ مقابلوں میں حصہ لیا، جس میں ججز کے فرائض میڈیم شاہدہ فاروق، میڈم میمونہ جبین اور میڈم نسیم نے سرانجام دئیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور عالم محسود نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستان اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا جب تک کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا، بھارت نے پچھلے 72 سالوں سے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ سو دنوں سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کا نفاذ کر رکھا ہے جس سے وہاں عوام مشکلات کا شکار ہیں، کشمیر کا مسئلہ پاکستانیوں کے لئے اہمیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کو پاکستان سے جدا نہیں کیا جاسکتا کشمیر پاکستان کی اکائی کا اہم حصہ ہے، اس موقع پر تحریری، تقریری اور پینٹنگ کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات دیئے گئے۔ ڈگری کالج کی طالبات نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ٹیبلو بھی پیش کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے