تازہ ترین
Home / اہم خبریں / موریشس میں عام انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری ہے

موریشس میں عام انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری ہے

پورٹ لوئیس/ موریشس (رپورٹ: محمّد عمر) موریشس میں عام انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ گزشتہ دن پولنگ صبح 7 بجے سے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 6 بجے تک جاری رہی۔ 941719 رجسٹرڈ ووٹرز نے الیکشن میں اپنا حق راۓ دہی استعمال کیا۔ 18 سے 25 سال تک کی عمر کے ووٹرز کا تناسب %13.76، 26 سے 35 کی عمر کے %18.69، 36 سے 45 کی عمر کے %19.19، 46 سے 55 تک کی عمر کے %18.31، 56 سے 65 تک کی عمر کے %16.33، 65 سال سے زائد عمر کے %13.72 ہے۔ موریشس میں گزشتہ دن ہونے والے عام انتخابات میں صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ٹرن آوٹ %44.36 فیصد رہا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بیرون ملک جانے والے مسافروں کی روانگی سے قبل ایئرپورٹس پر سفری دستاویزات کی تصدیق کا عمل شروع

لاہور (نوپ نیوز) بیرون ممالک جانے والے مسافروں کو مالی نقصان اور آف لوڈنگ سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے