Home / اہم خبریں / ڈیرہ غازی خان تھانہ بی ڈویژن کی جوے کے اڈے پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی 8 ملزمان گرفتار، داٶ پر لگی رقم 2 لاکھ 38000 ہزار روپے اور 16 بوتل شراب بھی برآمد

ڈیرہ غازی خان تھانہ بی ڈویژن کی جوے کے اڈے پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی 8 ملزمان گرفتار، داٶ پر لگی رقم 2 لاکھ 38000 ہزار روپے اور 16 بوتل شراب بھی برآمد

ڈیرہ غازی خان (رپورٹ: انعام باری) ڈیرہ غازی خان اے ایس پی سٹی ڈاکٹر محمد رضا تنویر کی ہدایت پر سٹی سرکل پولیس ان ایکشن۔ تھانہ بی ڈویژن کا بدنام زمانہ جوے کے اڈے پر کامیاب کاروائی۔ دوران کاروائی 8 ملزمان گوہر بابر کے مسکن پر جوا کھیلتے ہوۓ گرفتار۔ پولیس تھانہ بی ڈویژن نے ملزمان گوہر بابر، مرید حسین، غلام مرتضی، مرتضی محمد نواز، کلیم اللہ، خادم حسین، رمضان، ملک مقصود اور محمد اعجاز کو گرفتار کر لیا۔ داٶ پر لگی رقم 2 لاکھ 38000 ہزار روپے پولیس نے قبضہ میں لے لی۔ جبکہ گوہر بابر کے قبضہ سے 16 بوتل شراب بھی برآمد۔ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن سلیم عباس ہاشمی نے کہا کہ ملزم گوہر بابر جوا کروانے کے ساتھ ساتھ شراب بھی فروخت کرتا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوۓ مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ اے ایس پی سٹی ڈاکٹر محمد رضا تنویر کا کہا تھا کہ جراٸم پیشہ عناصر کی سوکوبی میرا مشن ہے۔ سرکل سٹی میں سماج دشمن عناصر اور جراٸم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے