Home / Home / پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کی رجسٹریشن تجدید جاری

پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کی رجسٹریشن تجدید جاری

آڈٹ سالانہ کارکردگی رپورٹس قابل تعریف ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر

ساجد کمبوہ نے تجدیدی سرٹیفکیٹ ڈپٹی ڈائریکٹر آفس سے وصول کیا

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) گورنمنٹ آف پنجاب سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالشکور مارتھ نے پیارا پاکستان ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کی رجسٹریشن تجدید جاری کر دی۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے ادارہ پیارا پاکستان کے تمام آڈٹ اور سالانہ کارکردگی رپورٹس کو قابل تعریف اور انسانیت کی خدمت کیلئے کوشاں، اپنی مدد آپ کے تحت خدمات سرانجام دینے والی کمالیہ کی سب سے متحرک و فعال تنظیم ہے۔تجدیدی سرٹیفکیٹ بانی و منتظم پیارا پاکستان ساجدکمبوہ نے محمد ارشد قادری اور عبدالمطلب سے ڈپٹی ڈائریکٹر آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں وصول کیا۔ اس موقع پر عہدیداران و ممبران پیاراپاکستان ویلفیئرسوسائٹی رجسٹرڈ نے کہا کہ 14 سالہ کامیابی کے اس پر مسرت لمحوں کی ٹیم پیاراپاکستان قدر کرتی ہے۔ ماضی کی طرح آئندہ بھی انشاءاللہ خالصتاً رب کی رضا کیلئے اللہ کے بندوں کی خدمت کرتے رہینگے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے