Home / اہم خبریں / رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور کے قریب گیس سیلنڈر پھٹنے سے تیز گام ایکسپریس کی بوگیوں میں آگ لگ گئی، ابتدائی طور پر 63 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق

رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور کے قریب گیس سیلنڈر پھٹنے سے تیز گام ایکسپریس کی بوگیوں میں آگ لگ گئی، ابتدائی طور پر 63 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور کے قریب گیس سیلنڈر پھٹنے سے تیز گام ایکسپریس کی بوگیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 63 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ زرائع کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں حادثہ گیس سلینڈر پھٹنے سے حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 63 سے زائد افراد جاںبحق اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ڈی پی او رحیم یار خان نے حادثے میں 63 افراد کے جاںبحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ اس سے پہلے وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی مسافروں کے جاںبحق ہونے کی تصدیق کی تھی۔ ڈی پی او نے بتایا کہ حادثے میں جاںبحق و زخمی ہونے والوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور اور بہاول پور کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے سانحے کے مقام پر پہنچ کر سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر بھی سانحے کی جگہ پہنچ گیا ہے جس سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس بھی امدادی کارروائیوں مصروف ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے