تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی ایئر پورٹ پر پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائی، دبئی سے آنے والے مسافروں کے قبضے سے بڑی تعداد میں مہنگے موبائل فون، اسمارٹ واچز، لیپ ٹاپ پروجیکٹر اور دیگر سامان برآمد، 6 ملزمان گرفتار

کراچی ایئر پورٹ پر پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائی، دبئی سے آنے والے مسافروں کے قبضے سے بڑی تعداد میں مہنگے موبائل فون، اسمارٹ واچز، لیپ ٹاپ پروجیکٹر اور دیگر سامان برآمد، 6 ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ایئر پورٹ پر پاکستان کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث چھ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان مہنگے موبائل فون، اسمارٹ واچز، لیپ ٹاپ پرجیکٹر و دیگر سامان اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ کسٹم حکام کے مطابق دبئی سے آنے والے مسافروں کے قبضے سے بڑی تعداد میں مہنگے موبائل فون، اسمارٹ واچز، لیپ ٹاپ پروجیکٹر اور دیگر سامان برآمد کرکے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹم کے مطابق برآمد شدہ سامان کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ برآمد کئے گئے برانڈڈ موبائل فونز کی تعداد دو سو سے زائد ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد جاوید، ارشاد خان، محمد ادریس، سعد، عبداللہ خان اور محمد علی گابا شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے