تازہ ترین
Home / اہم خبریں / منشیات فروشوں کے خلاف میرپورخاص پولیس کی تابڑ توڑ کاروائیاں جاری، 2 ملزمان گرفتار مقدمات درج

منشیات فروشوں کے خلاف میرپورخاص پولیس کی تابڑ توڑ کاروائیاں جاری، 2 ملزمان گرفتار مقدمات درج

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کا ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں منشیات و گٹکا فروش اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاوؑن جاری، متعدد ملزمان گرفتار، منشیات و گٹکا برآمد، مقدمات درج۔
تھانہ ڈگری: ایڈیشنل ایس ایچ او ڈگری کی متعلقہ تھانے کی حدود میرواہ روڈ نزد توفیق پٹرول پمپ کامیاب کاروائی، ملزم بنام کامران عرف جگو گرفتار، ملزم کے قبضے سے 50 گرام ہیروئن برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ ڈگری تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
تھانہ کوٹ غلام محمد: ایس ایچ او کوٹ غلام محمد کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد چیئرمین یونس موڑ کامیاب کاروائی، گٹکا فروش ملزم ساجد حسین گرفتار، ملزم کے قبضے سے 375 دیسی ساختہ گٹکے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ کوٹ غلام محمد تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے