Home / اہم خبریں / بنوں کے ہسپتالوں کیلئے پروفیسر ڈاکٹر فرید انور خان کی بطور بورڈ آف گورنر تعیناتی خوش آئند اقدام ہے۔ رہنما تحریک انصاف کامران جیلانی

بنوں کے ہسپتالوں کیلئے پروفیسر ڈاکٹر فرید انور خان کی بطور بورڈ آف گورنر تعیناتی خوش آئند اقدام ہے۔ رہنما تحریک انصاف کامران جیلانی

بنوں (رپورٹ: ملک سلمان اعوان) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما کامران جیلانی نے کہا ہے کہ بنوں کے ہسپتالوں کیلئے پروفیسر ڈاکٹر فرید انور خان کی بطور بورڈ آف گورنر تعیناتی خوش آئند اقدام ہے اور ہمیں یقین ہے کہ نئے بی او جی چیئرمین فرید انور خان بنوں کے ہسپتالوں کا نظام ٹھیک کریں گے کیونکہ اس سے پہلے بھی فرید انور خان بنوں میڈیکل کالج میں تعیناتی کے وقت بنوں کے ہسپتالوں سے لاکھوں روپے مالیت کا چیریٹی آپریشن کا سامان اور سرجیکل آات لاچکے ہیں اور انکے دور میں بنوں میڈیکل کالج کا گراف بڑھا تھا کیونکہ موصوف قابل اور فرض شناس انسان ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کچھ لوگ سیاسی اختلافات اور سیاسی مفادات کی حاطر ڈاکٹر فرید انور کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور ڈاکٹر فرید انور کا پاکستانی شناختی کارڈ اور پاکستان پاسپورٹ ہے ان لوگوں کے الزامات بے بنیاد ہیں اور یہ لوگ بنوں کی ترقی نہیں چاہتے کیونکہ یہ لوگ حکومت کو بدنام کرنا چاہتے ہیں اور جانتے ہیں کہ ڈاکٹر فرید انور کے بی او جی چیئرمین بننے سے ہسپتالوں کا نظام ٹھیک ہوگا تو کریڈٹ بھی حکومت کو جائیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے