تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم کی صدارت میں ڈینگی کے حوالہ سے اجلاس

اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم کی صدارت میں ڈینگی کے حوالہ سے اجلاس

میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم کی صدارت میں ڈینگی کے حوالہ سے اجلاس۔ اجلاس اسسٹنٹ کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں تمام محکموں کے آفیسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میل اور فی میل کو ہدایت کی کہ سکولز میں روزانہ کی بنیاد پر بچوں کو ڈینگی کے حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریف کیا جائے اور تمام محکموں کے آفیسران کو ہدایت کی اپنی اپنی ایکٹیوٹی کو تیز کیا جائے اس سے اسسٹنٹ کمشنر نے کسان اتحاد کے اجلاس کی صدارت کی جس میں کسانوں کو درپیش مسائل زیر بحث آئے جن کے حل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ محکموں کو اقدامات کی ہدایت کی اجلاس میں ایکسین واپڈا، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی اور محکمہ زراعت کے آفسران نے شرکت کی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

منصورہ برہمن آباد کو عالمی ورثہ فہرست میں شامل کرانے کے لیے تحقیقی کام شروع

سانگھڑ (رپورٹ، رضوان غوری) تاریخی آثارِ قدیمہ منصورہ برہمن آباد کو عالمی ورثہ فہرست میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے