Home / اہم خبریں / میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا فروش عناصر، جرائم پیشہ اور روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاوؑن جاری، متعدد ملزمان گرفتار، انڈین و دیسی ساختہ گٹکے برآمد، مقدمات درج

میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا فروش عناصر، جرائم پیشہ اور روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاوؑن جاری، متعدد ملزمان گرفتار، انڈین و دیسی ساختہ گٹکے برآمد، مقدمات درج

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں میرپورخاص پولیس کا ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا فروش عناصر, جرائم پیشہ اور روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاوؑن جاری، متعدد ملزمان گرفتار، انڈین و دیسی ساختہ گٹکے برآمد، مقدمات درج۔

تھانہ ٹنڈو جان محمد: ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد گاوؑں عاقل ہالیپوٹو کامیاب چھاپہ مار کاروائی، گٹکا فروش ملزم بنام بشیر عرف چوہا لغاری گرفتار، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں دیسی ساختہ گٹکے برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ ٹنڈو جان محمد تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔

تھانہ مہران: ایس ایچ او مہران کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد مالہی کالونی لنک روڈ کامیاب کاروائی، ملزم بنام محمد مکرانی گرفتار، ملزم کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد ، ملزم مہران تھانے کے چوری کے مقدمہ میں مہران پولیس کو مطلوب تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔

تھانہ نوؑکوٹ: ایس ایچ او نوؑکوٹ کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد مرچ منڈی کامیاب کاروائی، ملزم بنام محمد رفیق سولنگی گرفتار، ملزم کے قبضے سے دیسی ساختہ گٹکے برآمد ، ملزم کے خلاف مقدمہ نوؑکوٹ تھانے پر درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔

تھانہ جھڈو: ایس ایچ او جھڈو کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد سبزی منڈی گٹکا فروش عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں انڈین ساختہ گٹکے برآمد، ملزم یوسف میمن کے خلاف مقدمہ جھڈو تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
روپوش/ اشتہاری

تھانہ میرواہ گورچانی: ایس ایچ او میرواہ کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد مین روڈ میرواہ کامیاب چھاپہ مار کاروائی، روپوش ملزم بنام علی حسن لغاری گرفتار، روپوش ملزم تھانہ میرواہ کے مزاحمت بیجا کے مقدمہ میں میرپورخاص پولیس کو مطلوب تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

صحافت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تحریر : سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ/سابق صدر پریس کلب کمالیہ

آج 3مئی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کا عالمی دن منایا جا رہاہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے