کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر اعظم عمران خان کا سرکاری محکموں کی جانب سے عوامی شکایات اور سہولیات کی فراہمی میں تاخیر پر سخت نوٹس۔ تمام وفاقی وزارتوں، صوبائی حکومتوں اور ان کے زیر انتظام ذیلی اداروں کو مراسلہ جاری۔ موصول شدہ عوامی درخواستوں پر تمام متعلقہ دفاتر 5 ہفتوں کے اندر کام مکمل کرنے کے پابند ہوں گے اور درخواست کنندہ کو آگاہ کریں۔ متعلقہ دفاتر / اداروں کے سربراہان 5 ہفتوں کے اندر، وفاق میں وزیر اعظم اور صوبوں میں وزراء اعلی، کو کام کی تکمیل کی تصدیق کے ساتھ رپورٹ جمع کرنے کے پابند۔ سرکاری عہدہ داران پر عوامی اعتماد بڑھانے کی خاطر، وزیر اعظم نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ تمام سرکاری محکمے ہر سطح پر عوامی شکایات کے ازالے کے لیے کم سے کم وقت تعین کریں اور یہ معلومات عوام کی رسائی کے لیے 10 دن کے اندر اپنے ویب سائٹ اور دفاتر کے نوٹس بورڈ پر فراہم کریں۔ اس عمل سے عوام کو اپنی شکایات کے ازالے کے لیے درکار وقت کا علم ہوگا اور تاخیر کی صورت میں ہر شہری کو تاخیر کی وجہ بھی بتائی جاۓ گی۔ تمام وفاقی سیکریٹریز اور صوبائی چیف سیکریٹریز براہ راست اس بات کی نگرانی کریں کے ان ہدایات پر عمل ہو اور اس ضمن میں سہ ماہی رپورٹ جمع کروایں۔ افسران کی کارکردگی کا جائزہ ان رپورٹس سے منسلک ہوگا۔ تاخیر یا سستی کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ تمام وفاقی وزراء اور صوبائی وزراء اعلی اس ضمن میں وزیر اعظم کو آگاہ رکھیں۔
![]()