اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت خارجہ میں تقرر و تبادلے، وزیراعظم پاکستان نے ان تقرر و تبادلہ جات کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ ایمبیسڈر منیر اکرم کو ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی جگہ اقوام متحدہ نیو یارک میں پاکستان کا مستقبل مندوب تعینات کر دیا گیا۔ وزارت خارجہ میں اے آئی ٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری محمد اعجاز ھنگری میں پاکستان کے سفیر تعینات۔ پیانگیانگ میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور سید سجاد حیدر کو کویت میں پاکستان کا سفیر تعینات کر دیا گیا۔ خلیل احمد ہاشمی ڈائریکٹر جنرل یو این وزارت خارجہ کو اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کا مستقل مندوب تعینات کر دیا گیا۔ ٹورینٹو میں پاکستانی سفارتخانے کے قونصل جنرل عمران احمد صدیقی کو ڈھاکہ بنگلہ دیش میں پاکستان کا ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا۔ نیامی، نجر میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور احسن کے- کے وگن کو مسقط اومان میں پاکستانی سفیر تعینات کر دیا گیا۔ میجر جنرل ریٹائرڈ محمد سعد خٹک کو سری لنکا میں پاکستان کا ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا۔ عبد الحمید پاکستانی سفارت خانے ٹورینٹو میں قونصل جنرل تعینات۔ ابرار ہاشمی کو ہوسٹن میں قونصل جنرل تعینات کر دیا گیا۔
![]()