Home / اہم خبریں / ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نہم جماعت سائنس وجنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات سال 2019 کے نتائج کا اعلان کر دیا

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نہم جماعت سائنس وجنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات سال 2019 کے نتائج کا اعلان کر دیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے نہم جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات سال 2019 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ نتائج کو بہتر اور شفاف بنانے کیلیے ہر ممکن حد تک کوشش کی گئی ہے۔ یہ نتائج ایس ایم ایس سروس
bsek
اسپیس رول نمبر 8583 پر بھیج کر یا پھر ویب سائٹ

www.bsek.edu.pk
پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ میں ایک لاکھ 59 ہزار100 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی جبکہ ایک لاکھ 54 ہزار 991 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ ان میں سے 4 ہزار 109 امیدوار غیر حاضر رہے۔ اس طرح 5 پرچوں میں 97 ہزار 68، چار پرچوں میں 30 ہزار 331، تین پرچوں میں 15 ہزار 743، دو پرچوں میں 7 ہزار 541 جبکہ ایک پرچے میں 3 ہزار 797 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح 5 پرچوں میں پاس ہونے والوں کی شرح کا تناسب 62.63 فیصد رہا۔ اسی طرح جنرل گروپ ریگولر میں 14ہزار 301 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی جبکہ 13 ہزار 714 امیدوار امتحانات میں شریک جبکہ 587 امیدوار غیر حاضر رہے ۔ جنرل گروپ ریگولر میں پانچ پرچوں میں 7 ہزار 348، چار پرچوں میں 2 ہزار 634، تین پرچوں میں 1 ہزار 373، دو پرچوں میں 838 اور ایک پرچے میں 533 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، اس طرح پانچوں پرچوں میں کامیابی کا تناسب 53.58 فیصد رہا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے