Home / اہم خبریں / کلین کراچی مہم حکومت سندھ کی ایک بڑی کامیابی ہے اور اب تک پورے کراچی سے لاکھوں ٹن کچرا لینڈ فل سائٹس پر منتقل کیا جاچکا ہے۔ صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ

کلین کراچی مہم حکومت سندھ کی ایک بڑی کامیابی ہے اور اب تک پورے کراچی سے لاکھوں ٹن کچرا لینڈ فل سائٹس پر منتقل کیا جاچکا ہے۔ صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ کلین کراچی مہم حکومت سندھ کی ایک بڑی کامیابی ہے اور اب تک پورے کراچی سے لاکھوں ٹن کچرا لینڈ فل سائٹس پر منتقل کیا جاچکا ہے اور یہ کام مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔ یہ بات انہوں نے کلین کراچی مہم کے تحت ملیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بن قاسم زاہد جونیجو، ڈائریکٹر سینیٹیشن ضلع کونسل مشتاق مٹو نے صوبائی انسانی بستیوں سے متعلق وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کو جاری صفائی مہم کے متعلق آگاہی دی۔ صوبائی وزیر نے گلشن حدید اور یو سی پپری کے مختلف علاقوں شاہ ٹاؤن، عیدو گوٹھ، اللہ بخش حمایتی گوٹھ، در محمد گبول گوٹھ، مرید گبول گوٹھ اور بن قاسم ریلوے اسٹیشن کالونی میں جاری کام کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ نے پپری اللہ بخش حمایتی گوٹھ میں اسکول کے سامنے کچرے کے ڈھیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسکول کے ساتھ کچرا کنڈی ہونے کے باوجود باہر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت اور پولیس پکٹ قائم کرنے کے احکامات جاری کیے۔ غلام مرتضیٰ بلوچ نے بن قاسم ریلوے کوارٹرز کے ساتھ باڑوں کے گوبر پر رہاشیوں کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر کو 144 تحت باڑے مالک کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے گلشن حدید کے ر ہائشیوں کی شکایت پر قائم عارضی جی ٹی ایس ختم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کچرے کو ڈائریکٹ لینڈ فل سائیٹ منتقل کیا جائے۔ صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ نے گلشن حدید میں پاکستان اسٹیل ملز کے حدید ٹرسٹ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے وصول کیے گئے کروڑوں روپے کے آڈٹ کرانے کیے لیے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو بھی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر کلین کراچی مہم میں صرف ضلع ملیر سے ہی ہزاروں ٹن کچرا لینڈ فل سائیٹ منتقل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی آبادیوں میں قائم بھینسوں کے باڑوں کا سیوریج سسٹم کو ناکارہ کرنے کے ساتھ کچرا پھیلانے میں اہم کردار ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے