Home / اہم خبریں / اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی نمازیوں کے لیے بند کردی

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی نمازیوں کے لیے بند کردی

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع مسجد ابراہیمی نمازیوں کے لیے بند کردی۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہودیوں کے مذہبی تہوار کی تعطیلات کے موقع پر مسجد ابراہیمی کو آباد کاروں کے لیے کھول دیا گیا، جبکہ مسلمانوں کے لیے مسجد کردی گئی۔ مسجد ابراہیمی میں 2 روز تک یہود آباد کاروں کو دھاوا بولنے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق اشتعال انگیز حرکتیں کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہوگی۔ دوسری جانب فلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امور کے سیکرٹری حسام ابو رب نے مسجد ابراہیمی سے متعلق اسرائیلی پالیسی کو اشتعال انگیز قرار دیا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی پالیسی ان عزائم اور بدنیتی پر مبنی عزائم کو ظاہر کرتی ہے جس کے ذریعے اسرائیل مسجد پر اپنی اجارہ داری کو آگے بڑھاکرمسلمانوں کو مقدس مقام سے محروم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض حکام خاص طور پر یہودی تعطیلات کے موقع پرمسجد ابراہیمی مسجد کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے الخلیل کے شہریوں پر زور دیا کہ وہ مسجد ابراہیمی میں عبادت اور نمازوں کی ادائیگی کے لیے کوششیں تیز کریں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں 9 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں علیٰ الصبح صہیونی فوج نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور گھروں کی تلاشی کے دوران توڑ پھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ غرب اردن اور القدس سے 9 فلسطینیوں کو گرفتاری کیا گیا۔ ان میں سے 5 فلسطینیوں کو غرب اردن سے حراست میں لیا گیا، جبکہ 4 مقبوضہ بیت المقدس سے گرفتار کیے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے