Home / اسلام آباد / اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی۔ ذرائع

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی۔ ذرائع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں دو روپے پچپن پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 41 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ پیڈل اوپن چیمپئن شپ 2026 اختتام پذیر، نمیر شمسی اور نتالیہ زمان فاتح قرار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت کے زیرِ اہتمام لیجنڈز ایرینا کراچی میں منعقدہ تین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے