Home / اہم خبریں / وزیراعظم نے اقوام متحدہ کو بتا دیا کہ اگر کشمیر پر کردار ادا نہ کیا تو یہ معاملہ ایٹمی جنگ کی طرف جائے گا۔ مشعال ملک

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کو بتا دیا کہ اگر کشمیر پر کردار ادا نہ کیا تو یہ معاملہ ایٹمی جنگ کی طرف جائے گا۔ مشعال ملک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھا دیا۔ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر کا خیر مقدم کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ عمران خان نے بہت اچھے طریقے سے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا، ہندوستان نے کشمیر کو سب سے بڑا ٹارچر سینٹر بنا دیا ہے۔ مشعال ملک نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کو بتا دیا کہ اگر کشمیر پر کردار ادا نہ کیا تو یہ معاملہ ایٹمی جنگ کی طرف جائے گا، بھارت کی فوج نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، اب ساری ذمہ داری عالمی رہنماوں اور اقوام متحدہ کے اوپر ہے کہ وہ کس کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی رہنما اور اقوام متحدہ ہندوستان کی دہشت گرد پالیسی کا ساتھ دیں گے یا نہتے کشمیریوں اور پوری دنیا کو بچانے کے لیے ساتھ دینگے۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا ساتھ دیا جائے، امن کا ساتھ دیا جائے اور کشمیریوں کو ان کی آزادی دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جد و جہد بہت خطرناک موڑ پر آگئی ہے، ہندوستان کے عزائم سے پوری دنیا کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے